مصباح الحق سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ

مصباح الحق سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ

مصباح الحق نہ صرف طاقتور ترین بلکہ سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں۔

45 سالہ مصباح الحق نے گزشتہ سال سوئی ناردرن کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی اور فیصل آباد کیلئے قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 میں شرکت کی تھی جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اس سال فروری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی بنے تھے۔

دسمبر میں قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کے خلاف اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں91 اور 44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے، پی ایس ایل میں 49 ناٹ آؤٹ، 59 ناٹ آؤٹ اور 18 رنز بنائے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے معاہدہ کرنے سے قبل مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب مستقبل میں وہ کوچ کی حیثیت سے دکھائیں دیں گے۔

مصباح الحق طاقتور ترین کوچ کے ساتھ ساتھ سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، پاکستانی کوچ کو دوہری ذمہ داری سونپ کر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکیج دیا گیا ہے جو تقریبا 28 لاکھ روپے ماہانہ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جگہ کام کریں گے، انضمام الحق کو ماہانہ تقریبا 16 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons