چین کی ریاستی کونسل نے ملک کے بڑے معاشی اشاریوں کو مناسب حددود میں رکھنے کے لئے بہتر کوششوں اور اہداف مقرر کرنے کے اقدامات پر زور دیا ہے۔
چینی وزیرِ اعظم لی کھ چھیانگ کی زیرِ صدارت بیجنگ میں منعقدہ ریاستی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے روزگار، سرمایہ کاری کے شعبے، بیرونی تجارت و سرمایہ کاری اور نجی سرمایہ کاری میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔