بحر اوقیانوس میں واقع جزیرے بہاماس میں آنے والے خطرناک سمندری طوفان ڈوریان سے تباہ کاریاں جارہی ہیں جبکہ سیلابی پانی میں بہہ کر اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے امریکی ساحل کی جانب بڑھنے کے پیش نظر لاکھوں افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ حکام نے شہریوں کو طوفانی ہواوں کے باعث محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ بہاماس کے وزیراعظم نے شمالی آئس لینڈ میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ شمالی بہاماس میں تاریخی المیے کے درمیان ہیں اور اس وقت ان کا مشن اور توجہ تلاش، امداد اور بحالی ہے۔