پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے اپنا پرومو جاری کر دیا ہے
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس سال بھی یوم دفاع قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور شہداء کے لواحقین کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرنے لئے ہر شہید کے گھر پہنچا جائے گا۔ شہدا کے اہل خانہ کو یہ احساس دلایا جائے گا کہ ان کے پیاروں نے مادر وطن کے لئے قربانی دی، قوم اور پاک فوج اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔