بھارت او آئی سی کو خاموش نہ کرا سکا، فردوس عاشق

بھارت او آئی سی کو خاموش نہ کرا سکا، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کرا سکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کے لیے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔ یہ ان سب کے لیے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اُڑایا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔ یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔ بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons