ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی مخالفت کے باوجود ایران اپنا تیل فروخت کر کے دکھائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کو دفاع کے ذرائع سے محروم کیا اور ہم نے میزائل حاصل کیے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ایندھن سے محروم کیا، لیکن ہم نے اسے حاصل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنے کے بعد اب شکایتوں اور دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔