پاکستان کرکٹ بورڈنے فاسٹ باؤلر حسن علی کی فٹنس ٹیسٹ سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں شادی کے لیے ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ہے۔
پی سی بی نے 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے اور ان کھلاڑیوں کی فہرست میں حسن علی کا نام شامل ہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کا 20 اگست کو بھارت کی سامعیہ سے نکاح ہے اور بورڈ نے 19 اور 20 اگست کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے-