دنیا کی 4 بڑی اکاؤنٹنگ فرموں نے ہانگ کانگ خود اختیار علاقے میں حالیہ پرتشدد واقعات اور غیرقانونی کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔
دنیا کی 4 بڑی اکائونٹنگ فرمز (KPMG, Ernst & Young (EY), Deloitte and PricewaterhouseCoopers (PwC نے 16 اگست جمعے کے روز الگ الگ بیانات جاری کر کے ہانگ کانگ خود اختیار علاقے میں حالیہ پرتشدد واقعات اور غیرقانونی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
مذکورہ فرموں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شرپسند عناصر کی جانب سے چین کے خصوصی انتظامی علاقے میں اٹھائے گئے ہر اُس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں جس سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں۔