تازہ ترین
کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 5 افراد شہید

کوئٹہ: کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 5 افراد شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکا کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی ایک مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کچلاک میں مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بارودی مواد میں بال بیرنگ شامل تھے اور دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹائم بم مسجد کے ممبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا جس میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہونے کا خدشہ پے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے دو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بعدازاں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے اسپتال کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں گن وائلنس کے نہ رکنے والے واقعات

امریکہ میں گن وائلنس کے واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی وقت کے مطابق …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons