وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فون پر بات چیت کی اور خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات چیت کی۔