حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ جنگی جرم ہے، اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے۔
مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک میں آج سیاہ ترین دن ہے، مقبوضہ کشمیرکی جداگانہ حیثیت بھی ختم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا مافیا اور قبضہ گروپ ہے جس نے کوئی قانون نہیں مانا، بھارت نے آج تک کشمیریوں کا خون چوسا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، قانون کے مطابق کوئی بھی غیرمقامی مقبوضہ کشمیر میں زمین نہیں خرید سکتا۔