ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے وزیر خارجہ پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو بچگانہ قرار دیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی بچگانہ رویئے کا مظاہرہ کررہے ہیں، تاہم ایران امریکہ کے ساتھ کسی پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کا خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے 31 جولائی کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔