بلوچستان میں امن دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عاقب جاوید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بھیرہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہید کیپٹن عاقب جاوید کی شادی 24 اگست کو ہونا تھی۔
