پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے- دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر Gaurav Ahluwalia کو طلب کیا اور 22 اور 23 جولائی کو ایل او سی پر بھرتی فوج کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مسلسل شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
