وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت قائم کئے جانیوالے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے آج لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری روابط کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے یقینی اور پائیدار اقتصادی ترقی ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپی ممالک کو پاکستان جیسے ممالک سے ہنرمند اور نیم ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے لئے قانونی سہولت دینی چاہیئے۔