کراچی کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے سندھ بنک کے تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔
کراچی میں نیب کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق سندھ بنک سے ہے جن میں بنک کے صدر طارق احسن، ایگزیکٹو نائب صدر سید ندیم الطاف اور سابق صدر اور بنک کے موجودہ ڈائریکٹر بلال شیخ شامل ہیں۔ انہیں ریمانڈ کے لئے کراچی میں احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور بعد میں اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔