تازہ ترین
ترکی، 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکی، 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترک پراسیکیوٹر نے استنبول اور صوبہ ازمیر میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، جن پر دہشت گرد تنظیم ہزمت اور فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فتح اللہ کی دہشت گرد آرگنائزیشن کی تنظیم کو 2016 میں انقرہ میں ہونے والی بغاوت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ استنبول پراسیکیوٹر کیمطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons