عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو آج مل جائے گی۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو رمیزو ریگو کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام کا مقصد ملکی معیشت اور اداروں کا استحکام ہے۔ ارنسٹو رمیزو ریگو نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر توجہ دی ہے اور پاکستان میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب تر ہے۔