ایرانی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن اور جوہری کمیٹی کے چئیرمین محمد ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی قدر کھو چکا ہے اور اب وہ مذاکرات کے لیے قابل اعتبار نہیں رہا۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں بھی مذاکرات کی صورت حال دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ محمد ابراہیم نے کہا کہ امریکا کی ایران سے متعلق تمام تر حکمت عملی ناکام ہوگی-
