امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کاساتواں دور قطر میں جاری ہے، جس میں چند اہم امور پر نتیجہ خیز پیشرفت متوقع ہے۔ مذاکرات کے دوران چار اہم امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کو دیگرممالک پر حملوں کے لئے استعمال نہ کرنے کی ضمانت، افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلاء، افغان دھڑوں کے مابین باہمی بات چیت اور ملک میں پائیدار جنگ بندی شامل ہیں۔
