ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی گئی ...

کیا انگلیاں چٹخانا جوڑوں کے درد کا باعث بن سکتا ہے؟

ایک عام خیال ہے کہ انگلیوں کو چٹخانا انگلیوں کے جوڑوں کے لیے نقصان دہ عمل ہے اور یہ آپ کے قریب موجود افراد کو بھی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ہمارے ارد گرد بہت سے افراد انگلیاں چٹخانے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں اور ہوسکتا ہے آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہو۔لیکن ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔

لیکن ماہرین نے اس عمل کو جوڑوں کے لیے بہترین ورزش قرار دیا ہے۔ دراصل جب ہم انگلیاں چٹخاتے ہیں تو اس سے آنے والی آواز عموماً جسم میں موجود مائع میں گیس بلبلوں کے پھٹنے کی ہوتی ہے۔

اسی طرح ایک اور وجہ اکڑے ہوئے مسلز بھی ہوسکتے ہیں۔ انگلیاں چٹخاتے ہوئے یا گردن کو گھماتے ہوئے آنے والی آواز بعض اوقات اکڑے ہوئے اور تناؤ زدہ مسلز کی ہوتی ہے جو اس حرکت کے بعد آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کے اس جوڑ پر کوئی چوٹ یا زخم ہے تب بھی وہ جوڑ آواز پیدا کرسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس حصے پر سوجن یا تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت میں انگلیوں کو چٹخانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کو دکھائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انگلیوں کو چٹخانے میں کوئی حرج نہیں، اس سے دن بھر کام کرنے کے بعد تھکن زدہ مسلز پرسکون حالت میں آجاتے ہیں، تاہم اسے روزانہ کا معمول بنانے سے گریز کرنا چاہیئے

یہ خبر پڑھیئے

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا جناح اسپتال کا دورہ

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons