وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ حج شہزاد ارباب نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ عازمین حج کو تمام مراحل کے دوران سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران سیکریٹری برائے مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی عرب کی 61 رکنی ٹیم 30 جون سے پاکستان کا دورہ کرے گی اور 60 روز قیام کرے گی، جبکہ اس دوران حج آپریشن 2019ء کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روڈ ٹومکہ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔