چین نے امریکی دفاعی پالیسی سے متعلق بل میں چین پرمسلط کی گئی منفی شرائط کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کنگ شوانگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے مجوزہ بل کی امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے باقاعدہ قانون کی صورت میں منظوری سے چین اورامریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کے چند اہم شعبوں کو نقصان پہنچے گا۔
