چینی صدر شی چن پھنگ نے اٹھائیس جون کو اوساکا میں چین روس اور بھارت کی سربراہی ملاقات میں شرکت کی۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ موجودہ عالمی صورت حال، اہم عالمی اور علاقائی امور اور سہ فریقی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ تینوں ممالک کے سربراہوں نے اتفاق کیا کہ چین روس بھارت کے تعاون کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ خطے نیز دنیا کے امن و استحکام کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دی جا سکیں۔
