blank

دوسری جنگ عظیم کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کےبڑے پیمانے پراستعمال ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ!

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے کا خدشہ ہے عالمی ادارے نے اسے ہنگامی نوعیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اسے مزید سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ و تحقیق کی ڈائریکٹر ریناٹا ڈوان (Renata Dwan) نے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تذویراتی مسابقت کے باعث اسلحہ کی روک تھام کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے نئے طریقوں کے ذریعے ہتھیاروں کی روک تھام کے روایتی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بلوچستان: پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید

بلوچستان: پنجگور میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 3 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع  پنجگور میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 3 اہلکار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons