چین میں فائیو جی کی رفتار سے سو گنا تیز 6G پر تحقیق کا آغاز

چین میں فائیو جی کی رفتار سے سو گنا تیز 6G پر تحقیق کا آغاز

حالیہ دنوں بیجنگ میں چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے دیگر اداروں کے ساتھ 6G پر تحقیق کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس کام کو سر انجام دینے کے لئے 6G تحقیق کو فروغ دینے والی قومی ورکنگ ٹیم اور ماہرین کی ٹیم کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق 6G انٹرنیٹ کی رفتار فائیو جی سے سو گنا تیز ہوگی اور اس ضمن میں دس سال کا تحقیقی عرصہ درکار ہوگا۔ 6G کے ذریعے ایک فلم ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے خود کار ڈرائیونگ اور ڈرون آپریشن میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں محسوس ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں