وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں تخریبی کارروائیوں کے ذریعے سی پیک کے بڑے منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کوئٹہ میں بیتھل میتھوڈسٹ میموریل چرچ کے دورے کے موقع پر کیا ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ دہشت گرد ملک میں مذہبی مقامات اور ہسپتالوں پر حملے کررہے ہیں اور شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے وہ انسانیت کے دشمن ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو شکست دی جاچکی ہے اور باقی رہ جانے والے مٹھی بھر دہشت گردوں کا بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ وہ گرجا گھر پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اورہمدردی کے اظہار کےلئے کوئٹہ کا دورہ کررہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیئے
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اسلام …
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship


