ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کی تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا.
27 دسمبر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج کا افتتاح کردیا ہے۔ موٹروے سیکشن برہان تا شاہ مقصود انٹر چینج 47 کلومیٹرطویل ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے تین سال سے بھی کم مدت میں مکمل کیاگیا.
6 لین ہزارہ موٹروے کی کل لمبائی 57 کلو میٹر ہے.
اطلاعات کے مطابق ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کی تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے مذکورہ منصوبے کو ہزارہ ڈویژن اور شمالی علاقہ جات کے عوام کیلئے ترقی کا انقلابی بنیادی ڈھانچہ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام بڑے مسائل حل کر لئے گئے ہیں، گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں اور دس ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان گیس کے شعبے میں بھی خود کفیل ہے ۔
یہ خبر پڑھیئے
امریکہ اور جاپان کی ”یونٹ 731“ کے درمیان رابطے کے بارے میں رپورٹ پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل
کچھ ذرائع ابلاع نے انکشاف کیا ہے کہ حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق کے لئے اعداد …
Dosti Channel FM 98 Voice of Friendship



