گوادر کی عوام کے لئے سی پیک منصوبوں میں خصوصی ترجیح!

سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں۔ انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے میں گوادر کے عوام پہلی ترجیح ہیں۔ انہیں بنیادی ضروریات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں سی پیک گوادر منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کے جائزے کیلئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں دیگر ماہرین کے علاوہ منصوبہ بندی کے علاقائی و شہری ماہرین کی شرکت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کا نیا ماسٹر پلان بلوچستان اور بالخصوص گوادر کے عوام اور سی پیک کی ضروریات کے عین مطابق تشکیل دیا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماسٹر پلان میں دیگر بندرگاہوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کے میری ٹائم رجحانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر کو دنیا کی دیگر بندرگاہوں کے مقابلے میں بہترین پورٹ بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور تحقیق کی ضرورت ہے، جبکہ گوادر میں ایئر پورٹ، ریلوے اور شاہراہوں کے باہم مربوط نظام کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہے۔ احسن اقبال نے کہا شہر کے ماسٹر پلان کی تیاری سے قبل گوادر میں نجی شعبے میں بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons