اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر پھر کھول دیا گیا

اسلام آباد میں ماس ویکسینیشن سینٹر پھر کھول دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں اضافے کے پیش نظر ماس ویکسینیشن سینٹر دوبارہ کھول دیا گیا۔

حکام نے ایف نائن میں دوبارہ ماس ویکسینیشن سینٹر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ دارالحکومت میں موبائل ویکسینیشن کا عمل بھی بحال کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر ماس ویکسینیشن سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر 136 ویکسینیشن سینٹرز کام کرتے رہیں گئے جبکہ ماس ویکسینیشن سینٹر میں 70 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 66 ویکسینیٹرز موبائل ویکسینیشن کے لئے تعینات ہوں گے، ویکسینیٹرز کو ماہانہ 45 ہزار روپےادا کیےجائیں گے، ماس ویکسینیشن سینٹر ایف نائن رواں ماہ کے پہلے ہفتے بند کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons