شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث مسافر ٹرینیں 2 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، عوام ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons