عمرہ زائرین کیلئے نئی پابندیاں

عمرہ زائرین کیلئے نئی پابندیاں

سعودی عرب میں کرونا کے بڑھتے کیسز سے بچاؤ کے لئے نیا قانون متعارف کرا دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام 3 مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ عمرہ ادا کرنے کے لئے آنے والوں کی عمر 12 سال اور اس سے زائد ہونی چاہیئے جبکہ زائرین کو کرونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا اسٹیٹس بھی دکھانا ہو گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کیسز میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 لاکھ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکہ میں 7 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بھارت میں کرونا کے 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح برازیل میں کرونا کے ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

برطانیہ میں کرونا کے 99 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 3 لاکھ 29 ہزار سے زائد، ترکی میں 67 ہزار سے زائد، روس میں 23 ہزار سے زائد، اٹلی میں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اور اسپین میں ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons