شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا گیا ، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 2دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا ۔ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی موجودگی کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کوچےکے نام سے ہوئی ہے ، دہشتگرد زاہد عرف کوچےکالعدم ٹی ٹی پی میں آئی ای ڈی نصب کرنے کا ماہر تھا۔تینوں دہشتگرد مقامی نہیں ، انہوں نے میران شاہ میں ایک گھر میں ٹھکانہ بنایا ہوا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons