وبائی صورتحال کے باوجود بیجنگ سرمائی اولمپکس کا انعقاد چینی حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء کے دوران سرمائی اولمپکس کا انعقاد بڑی کامیابی ہے۔

ایم 98 دوستی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ وباء سے دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونماء ہوئی ہیں اور ایسی صورتحال میں ایک عالمی ایونٹ کا اہتمام چینی حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وضح ہوتا ہے کہ یہ چائنہ کی کامیاب حکومت کا انداز ہے اور وہ ایسا کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشأاللہ چین اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا اور پاکستان بھی اس میں شریک ہوگا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چند مغربی سیاستدانوں کی جانب سے انسانی حقوق کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنا غیرمناسب ہے۔

انسانی حقوق کے حوالے سے صدر مملکت نے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اندر جو مشرق وسطیٰ میں ہوا، جو افغانستان میں ہوا، اتنا انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے لہٰذا انسانی حقوق کے حوالے سے نئے انداز سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ جو کشمیر کے اندر میرے اپنے ملک کے اندر بھارت کر رہا ہے وہ غیر انسانی سلوک ہے اور اس پر مجھے سخت افسوس ہے۔

صدر مملکت نے ڈاکٹر عارف علوی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین کے سرمائی اولمپکس کو سیاست زدہ کرنیوالی طاقتیں ناکام ہوں گی اور عالمی سطح پر اس ایونٹ کی مثبت صورت اجاگر ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons