چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے 14 جنوری کو بیجنگ میں 152 ویں نیوز کیفے کا انعقاد

چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے 14 جنوری کو بیجنگ میں 152 ویں نیوز کیفے کا انعقاد

حال میں کتاب “انسانی حقوق کے احترام اور ضمانت سے متعلق شی جن پھنگ کے بیانات سےاقتباسات ” باضابطہ طور پر شائع ہوئی۔اس حوالے سے چینی صحافیوں کی ایسوسی ایشن نے 14 جنوری کو بیجنگ میں 152 ویں نیوز کیفے کا انعقاد کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی تاریخ، انسانی حقوق کے شعبے کے متعدد ماہرین و محققین، 40 سے زائد ملکی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹرز اور سفارت خانوں کے پریس افسران نے شرکت کی۔

شرکا نے “نئے دور میں چین میں انسانی حقوق کے تصور اور اس پر عمل” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کی سنٹرل اکیڈمی آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے فرسٹ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شوشیان چون نے کہا کہ “انسانی حقوق کے احترام اور ضمانت سے متعلق شی جن پھنگ کے بیانات سےاقتباسات ” چینی عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ  اور مزیدمنصفانہ، معقول اور جامع طریقے سے  عالمی انسانی حقوق کی انتظام کو فروغ دینے کے لیے اہم رہنما کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons