ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی

ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی

عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی۔

برٹش میڈیکل جرنل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹینیب (baricitinib) کو کورٹیکوسٹیرائیڈز (corticosteroids) کے ساتھ کرونا کے شدید مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والے افراد کے لئے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سوٹروویمیب Sotrovimab کی بھی سفارش کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons