پاکستان سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے، معید یوسف

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف سے ملاقات کی اور چین پاکستان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک منصوبوں کے چینی کارکنوں کی فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے سی پیک کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons