برطانوی شہزادے کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنیکی درخواست مسترد

امریکا کی عدالت نے برطانوی شہزادے اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق درخواست مسترد ہونے کے بعد برطانیہ کے پرنس اینڈریو کو 2001 میں ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں انسانی اسمگلر جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے جج  لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔

ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریوپر الزام عائد کیا تھا کہ برطانوی شہزادے نے انہیں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 17 سال کی تھیں اوراس سلسلے میں جیفری اپیسٹین نے مدد فراہم کی۔ ایپسٹن نے2019 میں جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

پرنس اینڈریو نے جنسی زیادتی کے الزامات کومستردکردیا ہے۔ امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons