سری لنکا کا آئی ایم ایف پیکج لینے سے انکار، چین سے بات کرے گا

سری لنکا نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج لے لیں تاہم انہوں نے اس دباؤ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons