عدنان صدیقی کا حکومت سے سانحہ مری کے ذمہ داران کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

سنیئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سانحہ مری کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عدنان صدیقی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مری میں پیش آنے والے سانحہ پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’مری میں جو بھی ہوا وہ دل کو دہلا دینے والا ہے‘۔ اداکار نے مزید لکھا کہ’ حکومت اس واقعے کے ذمہ دار تمام محکموں کے خلاف ایکشن لے جو کہ ایسی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھے‘۔

واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد  23 ہو گئی ہے۔ حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آ گئی ہے، مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سےترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔ مری میں شدید برف باری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد فیملیز کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد سےمری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔ تاہم، امدادی کاموں میں تیزی آنے کے باوجود بھی سیاح انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons