امریکی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے اور انہیں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جارحانہ رویہ اور غیر ذمہ دار بیانیئے کی وجہ سے عالمی امن و سلامتی کو درپیش مسلسل خطرے اور اس کے جعلی آپریشنز کے سابقہ ریکارڈ کی طرف توجہ دلائی۔

انہوں نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جن میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی ضمانت دی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons