سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دارافراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وزیر داخلہ

شیخ رشید نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کے بھیانک قتل پر شرمسار ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ وہ آج اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن کے دورے کے موقعے پر پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر سے باتیں کررہے تھے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کے بھیانک قتل پر شرمسار ہے۔سری لنکا کے نمائندے نے واقعے پر پاکستان کے ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سانحے سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons