سیالکوٹ جیسے واقعات کے خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی پرعملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام اوران میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں یقینی بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری PRIYANTH DIYAWADANAGE کے قتل کے ظالمانہ اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم ظاہر کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کی رائے تھی کہ افراد اور ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اورایسے واقعات برداشت نہیں کیئے جاسکتے۔ اجلاس میں ملک عدنان کی بہادری اورہمت کو بھی سراہا گیا جنہوں نے سری لنکا کے شہری کی جان بچانے کیلئے اپنی زندگی کوخطرے میں ڈالا۔

اجلاس میں آنجہانی PRIYANTH DIYAWADANAGE کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور اعلی فوجی وسول حکام نے شرکت کی ۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons