نئی سپورٹس پالیسی متعارف، سپورٹس باڈیز میں مافیاز کا خاتمہ کر دیا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے نئی سپورٹس پالیسی متعارف کرائی ہے  اور سپورٹس باڈیز میں مافیاز کا خاتمہ کردیا ہے۔

” کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل انسان کو یہ سیکھاتے ہیں کہ ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہونا۔ انہوں نے کہا کہ  کھیلوں کے فروغ کے لئے  خیبر پختونخوا میں 300 اور پنجاب میں260   کھیل کےمیدان بنا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکالر شپ دیئے، اب تک 63 لاکھ مستحق نوجوانوں کو 47 ارب روپے کے وظائف دے چکے ہیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons