کھیلوں کے تاریخی پروگرام سے ملک میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ شہباز گل

سیاسی روابط کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کھیلوں کے تاریخی پروگرام سے ملک میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب میں حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا قومی سطح کے کھیلوں کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا اور اس وعدے کو ان کے نصب العین کے مطابق پورا کیا جارہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ورلڈ اکنامک فورم سے چینی صدر کا خطاب، امید کا ایک اور پیغام

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons