افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ 

شارجہ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بلے بازوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 25، کائلے کوٹزر 10 اور کرس گیویز نے 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 5 اور راشد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons