وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اہمیت دینے پر زور

وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر اہمیت دینے پر زور

ماحولیات کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری نے مشرق وسطی سرسبز اقدام کے سربراہ اجلاس کے موقع پر آج ریاض میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے زندگی کو لاحق اس خطرے کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دس ارب سونامی ٹری منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قدرتی طریقوں پرمبنی حل کے پاکستان کے تجربے کو اجاگر کیا۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے بارے میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے حال ہی میں ہونے والے یوایس پاکستان CLIMATE اینڈ اینوائرئمنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں باہمی طورپر زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے خیالات ، ماہرین اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔\

وزیراعظم نے نمائندے خصوصی پر زوردیا کہ وہ پاکستان اورترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی اثرات میں کمی ان سے نمٹنے کیلئے وسائل اورٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے یوایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ذریعے دوطرفہ روابط میں اضافے کے مزید امکانات تلاش کریں۔نمائندہ خصوصی جان کیری نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جنھیں موسمیات اورماحولیات سمیت باہمی ہم آہنگی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کیئے گئے مختلف اقدامات کو سراہا۔ فریقین نے اس سلسلے میں تعاون کے موثر لائحہ عمل کی تیاری میں آئندہ اقدامات کے تعین کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons