خواتین کو میراث میں حصہ دینے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نور الحق قادری

خواتین کو میراث میں حصہ دینے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے علماء کرام سے کہا ہے کہ عورتوں کو والد کی میراث میں حصہ دینے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کسی گروہ کے کردار کو امہ کا کردار نہ کہا جائے، اسلام اور حضرت محمد ۖ کی تعلیمات عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنے پر زور دیتی ہیں، اسلام کا حقیقی تشخص دنیا کو دکھانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ‘اقلیتوں اور عورتوں کے حقوق سیرت طیبہ کی روشنی میں” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار کا انعقاد وزارت مذہبی امور، پاکستان علماء کونسل اور انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق واضح طور پر بتائے گئے ہیں، عشرہ رحمتہ للعالمین میں وزیراعظم کی ہدایات پر 13 اکتوبر کو ‘نبی کریم ۖ محسن نسواں’ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو میراث کے حق سے محروم نہ کیا جائے، جو مقام حضور ۖ نے حضرت فاطمہ کو دیا تھا وہ کوئی باپ بھی نہیں دے سکتا، سیرت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ حضور اکرم ۖ جب دنیا سے پردہ فرمانے لگے تو انہوں نے آخری الفاظ میں خواتین کا خیال رکھنے کا کہہ کر دنیا سے پردہ فرما یا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اقدار اور خاندانی نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مذہب کے حوالے سے ہمارے دین نے کبھی منافرت نہیں پھیلائی، اصل احترام کی بنیاد انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیت المقدس فتح ہو رہا تھا تو حضرت عمر جب وہاں سے نکل رہے تھے تو کسی نے پوچھا کہ مسیحوں کے حقوق کیا ہوں گے، اس پر انہوں نے فرمایا کہ اقلیتوں کے حقوق اور ذمہ داریاں وہی ہیں جو مسلمانوں کی ہیں۔ ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ میثاق مدینہ کے 53 نکات میں سے آدھے نکات غیر مسلموں کو دینی آزادی دینے کی بات کرتے ہیں۔

سیمینار سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، اسلامی نظریات کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل قاضی عبدالقدیر خاموش، پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا زبیر عابد، بشپ بدرایا، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیا الحق نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں مختلف اسلامی ممالک کے سفراء نے بھی شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons