یورپی اراکین پارلیمنٹ اقلیتوں کے تحفظ اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے معترف

یورپی اراکین پارلیمنٹ اقلیتوں کے تحفظ اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے معترف

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو سمیت 11اراکین یورپی پار لیمنٹ سے ملاقاتیں۔پاکستان کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے ڈاکٹر فابیو اور دیگر یورپی اراکین پارلیمنٹ نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروادی۔ ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ اقلیتوں کے تحفظ اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے معترف نکلے ۔

بھارت پر کشمیریوں ا ور بھارتی مسلمانوں کو مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

گورنر ہاؤس لاہور سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ یورپ کے دوران برطانوی پار لیمنٹ کے نائب صدرڈاکٹر فابیو ،جرمنی کے رکن یورپی پارلیمنٹ میکسیملان کرے،فرانس کے یورپی پارلیمنٹ کیرکن نکولس بے،یورپی پارلیمنٹ کے رکن ایمانیوئل فریگوس،ممبر یورپی پارلیمنٹ برنارڈ گوئٹا،اسپین سے ممبر یورپی پارلیمنٹ جورڈی سول اورممبر پارلیمنٹ جویئرمارنو سے سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔

ملاقاتوں کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اراکین یورپی پار لیمنٹ کو پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ اور مذہبی آزادی،بنیادی حقوق کی فراہمی اورافغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں بتایا ۔گور نر پنجاب نے کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم کے حوالے سے بھی یور پی اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فابیو سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ نے افغانستان میں پاکستان کے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع یقینی طور پر پاکستان کا حق ہے جس کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فابیو اور دیگر یورپی اراکین پارلیمنٹ سے انتہائی کامیاب ملاقاتیں رہی ہیں اور خوشی ہے کہ یورپی اراکین پار لیمنٹ نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سرا ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یورپی اراکین پار لیمنٹ پر افغانستان میں عوا م کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور امن واستحکام کے لیے کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے حوالے سے بھی انشا اللہ پاکستان اپنے موقف میں کامیاب ہوگا اور پاکستا ن کے لیے جی ایس پلس سٹیٹس میں نظر ثانی کا معاملہ بھی ہمارے موقف کے مطابق ہی حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت یورپ میں پاکستان کیخلاف منفی پروپگنڈہ کر رہا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بھر پور کام کر رہا ہے اور جیسے ہم نے پہلے بھارت کے تمام عزائم کو ناکام بنایا ہے آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ یورپ کے دوران کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے حقائق بھی ہم دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیںاور یورپی اراکین پار لیمنٹ بھی دنیا میں امن کے لیے مظالم کے خاتمے پر زور د ے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے ساتھ کھڑا ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

چین عالمی امن کا معمار رہے گا، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کےصدر مملکت شی جن پھنگ نے پچیس اکتوبرکو اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons