پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بد ھ کو کرغستان کے سفیر توتایووالانبک اسان کولو وک نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہیں ، ہم کرغستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کا فروغ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک میں قریبی رابطے اور شراکت داری خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،پاکستان خطے کے ممالک میں قریبی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان سے نزدیک ہونے کے باعث کرغستان وسطی ایشیائی ریاستوں اور اس سے باہر گیٹ وے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ کرغستان کے سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،کرغستان پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی وزیر خارجہ کی افغان طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام نائب وزیر اعظم سے ملاقات

پچیس اکتوبر کو چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے قطر کے دورے کے دوران دوحہ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons